2022تک ہر گھر میں بجلی اور نل کا جل :وزیر اعلیٰ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-Dec-2019

دربھنگہ :وزیر اعلی نتیش کمار نے آج دربھنگہ کے بینی پور ، مرتضی پور کے اپگریڈیڈ،مڈل اسکول میں جل جیون ہریالی یاتر ا کے دوران بیداری کانفرنس سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے 282کروڑ روپئے کے ترقیاتی منصوبے کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خزانے پر آفات متاثرین کا پہلا حق ہے ۔ آپ نے ہی موقع دیا ہے آپ کی خدمت کرنا ہی میرا مذہب ہے ۔ انہوں نے 2022تک ہر گھربجلی اور ہر گھر نل کا جل پہنچانے کے عزم کو دوہرایا ۔ بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ جل جیون ہریالی مہم کے سلسلے میں لوگوں کو بیدار کرنے کےلئے یہ یاتر ا شروع کی گئی ہے ۔ حکومت 11نکات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ تالاب ، اور پوکھر کی مرمتی کا کام زوروں پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آبی تحفظ کے ساتھ ساتھ شجر کا ری بھی ضروری ہے ۔ 3سال میں 8کروڑ پودے لگانے کا نشانہ رکھا گیا ہے ۔ بہار میں آبی سطح میں گراوٹ تشویش کی بات ہے ۔ اس کےلئے لوگوں کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے قدرت کے ساتھ زیادہ چھیڑ چھاڑ نہیںکرنے پر زور دیا ۔