کھیل

2024 تک بڑھ سکتی ہے گانگولی کی مدت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-Dec-2019

ممبئی،(آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اتوار کو اپنے عہدیداروں کی مدت کی حد میںتوسیع دینے کو منظوری دے دی۔ٹیم انڈیا کے سابق کپتان سورو گانگولی کی قیادت میں بی سی سی آئی کی ممبئی میں منعقدہ 88 ویں سالانہ عام اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔اس بورڈ کے موجودہ صدر گانگولی کی 9 ماہ کی مدت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔بورڈ کے سالانہ عام اجلاس میں فیصلہ کیا گیا، اگرچہ اس کے لئے سپریم کورٹ کی منظوری کی ضرورت ہو گی۔بورڈ کے ایک اعلی افسر نے کہاکہ تمام مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے اور اسے سپریم کورٹ کی منظوری کے لئے عدالت میں بھیج دیا جائے گا۔موجودا آئین کے مطابق، ایک عہدیدار جس نے بی سی سی آئی یا ریاست یونین میں دو بار تین سال کی خدمت دی ہے، اسے لازمی طور پر تین سال کے ’کولنگ آف پیریڈ‘ میں جانا ہوتا ہے۔اتوار کو بورڈ کے ممبئی واقع ہیڈ کوارٹر میں دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک سالانہ عام اجلاس چلا۔گانگولی نے گذشتہ 23 اکتوبر کو بی سی سی آئی صدر کے طور پر عہدہ سنبھالا تھا،اگر سپریم کورٹ کی منظوری مل جاتی ہے تو وہ 2024 تک عہدے پر برقرار رہیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper