سیاست سیاست

امت شاہ نے ایک بار پھر کہا کہ نتیش کی قیادت میں ہی انتخاب لڑیں گے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-Jan-2020

ویشالی: بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ جنتادل یونائیٹیڈ کے ساتھ اتحاد اٹوٹ ہے اور نتیش کمار کی قیادت میں ہی اسمبلی انتخاب لڑا جائے گا۔ بہار کے ویشالی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بہار میں کچھ لوگ افواہ پھیلارہے ہیں کے این ڈی اے میں اندر ہی اندر ٹوٹ ہے لیکن انہیں اپنی غلط فہمی دور کر لینی چاہئے کہ این ڈی اے کااتحاد اٹوٹ ہے۔ اس میں کسی طرح کی کوئی شک کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے ٹی ایم سی کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی اور کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ممتابنرجی اور کانگریس شہریت قانون پر غلط بنیان بازی کر کے لوگوں کو گمراہ کر کے آپسی نفرت پیدا کرنے کا کام کررہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper