سیاست سیاست

امراوتی کو ہی دارالحکومت رکھنے تحریک جاری رکھی جائے گی:چندرابابو

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-Jan-2020

حیدرآباد(یواین آئی)آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے دوٹوک انداز میں واضح کیا کہ امراوتی کو ہی دارالحکومت کے طورپر برقرار رکھنے کے لئے جاری تحریک کو پولیس کی رکاوٹوں کے باوجود جاری رکھا جائے گا۔گزشتہ روز امراوتی میں احتجاج کے دوران مندڈم علاقہ میں پولیس کے حملہ میں زخمی سری لکشمی نامی خاتون کی انہوں نے وجئے واڑہ کے پرائیویٹ اسپتال میں عیادت کی۔ڈاکٹرس نے چندرابابو کو بتایا کہ سری لکشمی کی صحت بہتر ہے۔چندرابابو نے اس موقع پر سری لکشمی کے ارکان خاندان اوردارالحکومت امراوتی کے کسان جو ریاست میں تین دارالحکومتوں کے قیام کی تجویز کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لکشمی کے بیمار والد کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور جب سری لکشمی نے مزاحمت کی کوشش کی تو ان پر حملہ کیا گیا۔اس حملہ میں وہ زخمی ہوگئیں۔اس معاملہ پر وزیراعلی نے ہنوز کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔پولیس احتجاجیوں کے ساتھ مرضی کے مطابق نمٹ رہی ہے اور ان پر ظلم کررہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper