ریاست

انٹر میڈیٹ امتحان:ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کا عمل شروع

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Jan-2020

پٹنہ:بہار اسکول اکزامینیشن بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحان 2020 کے لئے ایڈمٹ کارڈ جاری کردیاہے۔ آج سے ایڈمٹ کارڈ کو اسکول کے ہیڈ ڈاؤن لوڈ کر امتحان دہندگان کے درمیان تقسیم کررہے ہیں۔ انٹر امتحان 3فروری سے 13فروری کے بیچ منعقد ہوگا۔ سبھی اسکولوں کے ہیڈ اپنے یوزر آئی ڈی پر پاس ورڈ کی مدد سے ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کریں گے۔ اس کے بعد اپنے اسکول کے اسٹوڈنٹس کو دستخط اور مہر کے ساتھ ایڈمٹ کارڈ دیں گے۔ بہار بورڈنے انٹر سے پہلے میٹرک کا پریکٹیکل اور فائنل اکزام دونوں امتحان کا ایڈمٹ کارڈ جاری کردیاہے۔ پریکٹیکل 20 سے 22جنوری کے درمیان ہوگا۔ جب کہ تھیوری امتحان 17 سے 24 فروری کے درمیان ہوں گے۔

About the author

Taasir Newspaper