سیاست سیاست

آرجے ڈی کے اندر کسی بھی قسم کے اختلافات سے رگھونش پرساد سنگھ کا انکار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Jan-2020

پٹنہ: آرجے ڈی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر رگھونش پرساد سنگھ نے پارٹی کے اندر کسی بھی قسم کے اختلافات سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ ناراضگی نہیں ہے اور نہ ہی پارٹی کے اندر کسی بھی قسم کی کوئی کھیچ تان چل رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو تنقید ہدف بناتے ہوئے کہا کہ پچھلے لوک سبھا میں نتیش کمار نے سی اے اے کی حمایت کردی اور اب کہہ رہے ہیںکہ ریاست میں این آرسی نافذ نہیں ہوگا۔ واضح ہو کہ پچھلے دنوں رگھونش پرساد سنگھ نے کہا تھاکہ آرجے ڈی کے ریاستی صدر جگدآنند سنگھ میرے مالک نہیں ہیں میرے لیڈر لالو پرساد ہیں اور میں صرف انہیں ہی جانتاہوں۔

About the author

Taasir Newspaper