سیاست سیاست

آرجے ڈی کے رکن اسمبلی فراز فاطمی کا بغاوتی تیور، کہا نتیش کمار پھر وزیراعلیٰ بنیں گے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Jan-2020

پٹنہ: آرجے ڈی کے رکن اسمبلی فراز فاطمی نے بغاوتی تیور دیکھاتے ہوئے آج جنتا دل یونائٹیڈ کی جانب سے منعقد دہی دعوت چوڑا کی دعوت میں پہنچے اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخاب میں ایک بار پھر نتیش کمار ہی ریاست کے وزیراعلیٰ بنیں گے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو پرطنز کستے ہوئے کہا کہ جب ریاستی حکومت نے واضح کردیاہے وہ بہار میں این آر سی نافذ نہیں کریں گے تو ان کی ریلی کا کیاجواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہارمیں نتیش کمار سے بڑاکوئی چہرا نہیں ہے۔ 2020 میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے بعد وہ ریاست کے ایک بار پھر وزیراعلیٰ بنیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper