کھیل

آسٹریلیا نے ہندستان کو پہلی بار 10وکٹ سےہرایا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Jan-2020

ممبئی، (یو این آئی) سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر (ناٹ آؤٹ 128) اور اورن فنچ (ناٹ آؤٹ 110) کی زبردست سنچریوں اور ان کے درمیان 258 رنوں کی شراکت کی بنیاد پر آسٹریلیا نے ہندستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں منگل کے روز 10 وکٹ سے کراری شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے سیر یز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی ہے۔عالمی کپ کی دو مایہ ناز ٹیموں کی ٹکر میں آسٹریلیا نے ہندستان کو کھیل کے ہر شعبے میں پچھاڑ دیا اور اپنے ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں ہندستان کے خلاف پہلی بار 10 وکٹ سے جیت حاصل کی۔ ہندستان نے حالانکہ 1۔49 اوورں میں 255 رن کا چیلنج سے بھر پور اسکور بنایا لیکن دونوں آسٹریلیائی سلامی بلے بازوں نے اسے چھوٹا ثابت کردیا۔ آسٹریلیا نے 4۔37 اوورں میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 258 رن بناکر مقابلہ جیت لیا۔وہیں دوسری طرف عالمی کرکٹ کی دو افسانوی ٹیموں کی ٹکر میں ہندستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں منگل کو 49.1 اوور میں 255 رن کا مشکل اسکور بنا لیا۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندستان نے اوپنر اور نائب کپتان روہت شرما (10) کو جلدی گنوایا لیکن شکھر دھون (74) اور تیسرے نمبر پر اترے لوکیش راہل (47) نے دوسرے وکٹ کے لئے 121 رن کی مضبوط شراکت کی۔ اس شراکت کے ٹوٹنے کے بعد ہندوستانی اننگز لڑکھڑا گئی اور دیگر کوئی بلے باز بڑا سکور نہیں بنا پایا۔

About the author

Taasir Newspaper