آل انڈیا پیام انسانیت فورم نے 12قیدیوں کو کرایا جیل سے رہا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-Jan-2020

لکھنؤ(پریس ریلیز)آج لکھنؤ ضلع جیل میں آل انڈیا پیام انسانیت فورم لکھنؤ جوکہ ایک غیرسیاسی تنظیم ہے کے ایراہتمام ایک پروگرام منعقد کیاگیا۔ جس میں ضمانت نہ ملنے کی وجہ سے جیل میں بند `12قیدیوں کو ضمانت دے کر رہا ئی کرائی گئی اور150شال 100جیکٹ 100؍انر 50قرآن 50گیتا بھی تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ مسٹر پی این پانڈے نے تنظیم کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جب پورا ملک آزادی کاجشن منارہاہے ۔کچھ قیدی صرف ضمانت کے روپئے جمع نہ کرپانے کی وجہ سے سزا کاٹ رہے تھے انہیں بھی تنظیم نے اپنے پریوار کے ساتھ خوشیاں منانے کا جو موقع دیاہے وہ آج کے دور میں اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج کے دور میں اس طرح کی ہر ایک کوشش کوآگے بڑھاکر ان کا حوصلہ بھی برھانا چاہئے ۔ اس موقع پر تنظیم کے اہم رکن مولانا توحید عالم ندوی جوکہ کپور تھلا مسجد کے امام ہیں انہوں نے بھی تمام اہل وطن کو نئے سال کی مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ تمام مہمانوں اورکارکنوں کا شکریہ ادا کیااورسماج میں انسانیت اوربھائی چارے کے ساتھ رہنے کی اپیل بھی کی۔ وہیں تنظیم کے سکریٹری شفیق چودھری نے اس بات کے ساتھ کہا کہ؎لوگوں کادھیان دھیرے دھیرے سماج میں کم ہورہی انسانیت کی طرف کھینچا ۔اس موقع پر مولانا محمدجابر امام (خطیب مسجد شاداب کالونی )محمدریحان، محمدشعیب،حافظ شمیم رائے بریلوی، خالد بشیرکے علاوہ تمام کارکن پیام انسانیت فورم لکھنؤ اورجیل کے کارکنان بھی بڑی تعدادمیںموجود رہے۔ جیل سے رہاکرائے گئے 12قیدیوں کے نام اس طرح ہیں۔ سبھاش عرف بہورن، رام نارائن، ونود کمار، نیرج ، رام داس ، رام چندر،نیرج وشیوکرما،اسلم قریشی، رئیس عرف لامبا، محمدکلیم ،صاحب عالم،محمدعزیز۔