اکشے کے ساتھ فلم بنائیں گے آنند ایل رائے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Jan-2020

ممبئی،(یو این آئی) بالی وڈ کے مشہور فلمساز آنند ایل رائے کھلاڑی کمار اکشے کمار کے ساتھ فلم بنائیں گے۔ بالی وڈ میں ایسا خیال ہے کہ آنند ایل رائے نے اپنی آئندہ فلم کے لئے اکشے کمار کو سائن کیا ہے۔ اس فلم میں سارہ علی خان اور دھنش بھی اہم کردار نبھا سکتے ہیں۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوگا جب تینوں فنکار ایک ساتھ کام کریں گے اور ان تینوں کو اسکرین پر دیکھنا نہایت دلچسپ ہوگا۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کا اعلان جلد ہی ہوگا ۔ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ فلم پیار محبت پر مبنی ہوگی اور فلم کی شوٹنگ چند مہینوں میں شروع ہوجائے گی۔