ریاست

ایس ڈی او نے پی ڈی ایس لائسنس دہندہ کے اعتراضات پر کی سنوائی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Jan-2020

گوپال گنج :(ارون مشر ا)مانجھا و برولی بلاک میں خالی پی ڈی ایس دوکانوں کو لائسنس دینے کی پہل تیز ہوگئی ہے ۔ ایس ڈی او اوپندر کمار پال کے ذریعہ لائسنس دہندہ سے موصول اعتراضات پر آج سنوائی کی گئی ۔ سنوائی میں جانچ ٹیم کے افسر اور بلاک سپلائی افسر بھی موجود تھے ۔ ایس ڈی او نے بتایا کہ مانجھا بلاک سے 49اعتراضات موصول ہوئے تھے ۔ جبکہ برولی بلاک سے 102، نگر پنچایت برولی 36اعتراضات ملے تھے ۔ جس کی سنوائی کے دوران اعتراضات سے متعلق ثبوت حاصل کئے گئے ۔ وہیں جانچ افسر سے پوچھ تاچھ کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ خالی راشن دوکانوں کے لائسنس جاری کرنے کو لیکر ڈیڑھ سال قبل درخواست لیا گیا تھا ۔ دسمبر ماہ میں درخواست دہندوںکی فہرست شائع کیا گیا ۔ سنوائی کے بعد درخواست دہند وں کی آخر ی فہرست شائع کی گئی ۔ اور آخر ی فہرست کے امیدواروں کے نام سے پی ڈی ایس دوکان کا لائسنس جاری کیا جائے گا ۔ سنوائی میں خاص طور سے برولی بلاک سپلائی افسر دیپک کمار ، وپن پانڈے ، منیش کمار سنگھ ، اننجئے بھارتی ، رجنیش کمار تیواری ، پرکاش کمار ، پرمود کمار ، وغیرہ شامل تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper