این پی آر ،این آرسی اور سی اے اے کے مدنظر نوجوانوں کی میٹنگ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-Jan-2020

دربھنگہ( محمد شاداب انجم) این پی آر ,این آرسی اور سی اے اے کے مدے پر دربھنگہ کے نوجوانوں میٹنگ کا انعقاد کیا ،جہاں سپریم کورٹ کے وکیل محمد وسیم نے سی اے اے اور این آر سی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ غیر آئینی اقدام ہے، انہوں نے اس آئین کے تئیں لوگوں میں پھیلے الجھنوں کا تذکرہ بھی کیا , جامعیہ کے طالب علم انضمام الحق نے بھی ان مدّوں پر بات کرتے ہوئے جامعیہ حادثہ کا تذکرہ کیا ‘ یہاں کی عوام نے بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے عہد کیا ہے کہ وہ اس سیاہ قانون کا تب تک پر جوڑ مخالفت کرتے رہنگے جب تک کہ یہ سیاہ قانون واپس نہیں لے لیا جاتا , این آر اور اور این پی آر کو لیکر مرکزی حکومت کا واضح موقف نظر نہیں آرہا ہے جس کی وجہ سے عوام میں پشو پیش کی حالت بنی ہویی ہے ، لوگوں میں ان مدّوں کو لیکر ایک بیداری کا ماحول دیکھنے کو نظر آرہا ہے۔