باروگاؤں میں ناجائزشراب فروخت ہونے کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ ماری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-Jan-2020

بیگوسرائے،(کونین علی)، ضلع کے برونی میں نئے سال کی شام میں خفیہ اطلاع پر پھلوریا تھانہ کے جانباز ای ایس آئی وریندر کمار جوانوں کے ساتھ بارو میں باندھ کنارے پاسی خانہ میں دارو فروخت ہونے کی اطلاع پاکر تلاشی مہم شروع کیا۔ یہ دیکھ کر دارو کاروباری اور تاڑی فروخت کنندگان ، شرابی سمیت سینکڑوں لوگوں نے مجمع کی شکل میں ہتھیاروں سے لیس پولس پر حملہ بول دیا۔ جس کی وجہ کر پولس کے کئی جوان زخمی ہوگئے۔ وہیں افسر کو بھی چوٹ آئی۔ مجمع کو حملہ آور دیکھ پولس کے جوان جان بچا کر بھاگنے میں ہی اپنی بھلائی سمجھی۔ لیکن حملہ آوروں نے بھاگ رہی پولس کو بھی پتھر مار کر گشتی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔ ذرائع کی مانع تو حملہ آوروں نے باضابطہ اعلان کر کہا کہ یہاں مافیاؤں کا راج ہے۔ یہاں پولس والے بھی کئی بار مار کھا چکے ہیں۔ اور جوبھی ہمارے کاروبار میں خلل ڈالے گا۔ اسے مار کھانا ہی پڑے گا۔