بتیا پولس نے الگ الگ تھانہ حلقوں سے 8جرائم پیشوں کو کیا گرفتار

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 23-Jan-2020

بتیا،(انیس الوریٰ)،بتیا پولس نے الگ الگ دو تھانہ حلقوں سے 8جرائم پیشوں کو کیا گرفتار، ان کے پاس سے پولس نے چوری کی ایک بولیروگاڑی ، 3لوڈیڈ دیسی کٹہ، 7گولی اور 4موبائل بھی برآمد کیا ہے۔ مذکورہ جانکاری دیتے ہوئے بتیا پولس سپرنٹنڈنٹ نتاشا گڑیا نے بتایاکہ خفیہ اطلاع ملی تھی کچھ جرائم پیشہ شہر کے سپریا روڈ میں کسی بڑے واقعہ کو انجام دینے کے لئے اکٹھا ہوئے ہیں۔ اطلاع کے پیش نظر ایس پی کے ذریعہ صدر ایس ڈی پی او پنکچ کمار راوت کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل کر چھاپہ ماری کرنے کا حکم دیا گیا۔ ٹیم کے ذریعہ سپریا روڈ میں چھاپہ ماری کر وکی کمار عرف ویکن کمارولد ویندر سہنی، موضع مرار پور، تھاہ ہرسدھی، اور حسم اللہ، ولد سنٹو کباڑی، موضع چھاونی تھانہ منوعا پل کو گرفتار کیا گیا۔ پوچھ تاچھ کے دوران ان لوگوں نے بتایاکہ ان کے اورمددگارموتیہاری اور مجھولیا کے ہیں۔ ان کے اقبالیہ بیان کی بنیاد پر پولس نے مجھولیا تھانہ کے نانو ستی موضع میں چھاپہ ماری کر سونو کمار ولد سنتوش ساہ، موضع کدان بیریا، تھانہ کیسریا، رستم علی، ولد شکیل اختر کبل پور، تھانہ ترکولیااور موتیہاری مفصل تھانہ کے موضع جملہ باشندہ کس نندن کمار ولد وکو رام کو تین لوڈیڈ دیسی کٹہ ، 7زندہ گولی کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ پولس نے ان کے پاس 4موبائل فون بھی برآمد کیا ہے۔