بس کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-Jan-2020

مظفر پور : (نمائندہ )بس کی زد میں آنے ایک شخص کی موت کے بعد گزشتہ دوپہر مشتعل لوگوں نے صدر تھانہ کے بی بی گنج این ایچ 28پر زبردست ہنگامہ کیا ۔ بھیڑ نے 3بسوں کو نقصان پہنچایا ۔ صبح 30:11بجے سے لیکر دوپہر ساڑھے پانچ بجے تک این ایچ 28کو جام کردیا ۔ جام ہٹانے کےلئے پہنچی پولس کی ٹیم کے ساتھ بھی دھکا ، مکی اور نوک جھونک بھی کی گئی ۔ متوفی ورشیہ انکت کمار پارو تھانہ کٹارو کا باشندہ سنجئے دوبے کا لڑکا تھا ۔ وہیں اسی واردات میں زخمی 19سالہ روی کمار پارو کے مٹھیا باشندہ جگناتھ مشرا کا لڑکا ہے ۔ آئی ٹی آئی طلبا روی کو سنگین حالت میں بیریا کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ وہیں انکت ایک پرائیویٹ ایجنسی میں کلرک کے عہدے پر فائز تھا ۔ دونوں بائیک سے ساکیت پوری واقع مکان سے صبح 11بجے بھگوان پور کی طرف جارہے تھے ۔ اس دوران بس کی زد میں آنے سے انکت کی موت واقع ہوگئی ۔ حادثہ کے بعد لوگوں نے بس کو پکڑا اور توڑ پھوڑ شروع کردی ۔