سیاست سیاست

بنگال سے ایک بار پھرسیتارام یچوری کو راجیہ سبھا بھیجنے کا چرچا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 21-Jan-2020

کلکتہ(یواین آئی)پارلیمنٹ میں نریندر مودی حکومت کے خلاف اپنی طاقت کو مضبوط کرنے کیلئے بنگال سی پی ایم نے پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری کو گانگریس کے تعاون سے راجیہ سبھابھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔بنگال سی پی ایم کے ذرائع کے مطابق راجیہ سبھا میں یچوری کا بہت ہی بہترین ریکار ڈ رہا ہے۔انہوں نے 2005سے 2017تک پارلیمنٹ میں پارٹی کے موقف کو پوری مضبوطی سے رکھا ہے۔اس لیے اگلے مہینے ہونے والے راجیہ سبھا انتخاب میں انہیں یہاں سے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔2017میں بھی سیتارام یچوری کو بنگال سے راجیہ سبھا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی یچوری کی حمایت کرنے کا اشارہ دیا تھا مگر سی پی ایم قیادت نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیاتھا کہ پارٹی کا اصول ہے کہ کوئی بھی ممبر راجیہ سبھا کیلئے تیسری مرتبہ نامزد نہیں ہوسکتا ہے۔سی پی ایم کے سینئر لیڈر نے کہاکہ غیرمعمولی حالات غیر معمولی اقدامات کا تقاضا کرتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper