دسترخوان

بُھنا ہوا گوشت بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 22-Jan-2020

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

اجزاء

گوشت 1/2کلو

دہی 1/2کپ

لہسن‘ادرک پیسٹ 1کھانے کا چمچہ

ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ

تیل حسب ضرورت

ثابت دھنیا 1چائے کا چمچہ

لیموں (رس نکال لیں) 2عدد

نمک حسب ذائقہ

لال مرچیں(کُٹی ہوئی) 1چائے کا چمچہ

زیرہ(کُٹا ہوا) 1چائے کا چمچہ

پیاز(باریک چوپ کرلیں) 2عدد

ہرادھنیا‘ہری مرچیں 2چائے کے چمچے(چوپ کرلیں)

کچری(پیس لیں) 1کھانے کا چمچہ

تیار کرنے کی ترکیب

گوشت میں دہی‘نمک‘کُٹی ہوئی لال مرچیں‘ہلدی پاؤڈر‘زیرہ‘لہسن‘ادرک پیسٹ‘ثابت دھنیا‘کچری‘ ہرادھنیا اور ہری مرچیں لگا کر 1گھنٹہ رکھیں۔

ایک سوس پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز فرائی ڈال کر کریں اور اس کے بعد میرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔

گوشت گل جائے تو بھون کر سرونگ ڈش میں نکال لیں اور لیموں کا رس چھڑک کر شروع کریں۔

About the author

Taasir Newspaper