بچوں کو بہتر طالب علم کے ساتھ سلیقہ مند انسان بننے کی بھی ضرورت

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 31-Jan-2020

پٹنہ، (اسٹاف رپورٹر) ہولی ویزن ٹیوٹوریل پٹنہ کی جانب سے درجہ دہم کے طلبا و طالبات کو آج الوداعیہ دیاگیا۔ اس موقع پر الحرا و ہولی ویزن پبلک اسکول کے سرپرست راشد نیر کے علاوہ الحرا پبلک اسکول شاہ گنج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نذیر احمد و الحراپبلک اسکول کے ڈائریکٹر محمد انور نے بطور خاص شرکت کرکے طلبا وطالبات کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مہمان خصوصی کے طور پر راشٹریہ سہارا کے سب ایڈیٹر ذاکر حسین مدعوتھے۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے جبکہ اسامہ شبیر نے نہایت دلنشیں آواز میں نعت پاک پڑھا۔ اسکول کے پرنسپل سیفی امیر الدین ہاشمی نے ٹیوٹوریل کی افادیت نیز طلبا وطالبات کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹیوٹوریل اہنے مقاصد کے تحت ایسے طلبا وطالبات کی رہنمائی کیلئے بنایا گیا ہے جو عصری تقاضوں کے ساتھ ساتھ اسلامی قدروں کا پاسدار بنا رہے۔ وہیں راشد نیر نے کہا کہ ہمارے طلبا وطالبات کو ہمیشہ اس بات کا لحاظ رکھنا چاہئے کہ وہ ایک بہتر طالب علم کے ساتھ سلیقہ مند انسان بھی بنیں۔ بظاہر دونوں باتیںایک جیسی ہیں لیکن حقیقتاً ایسا نہیں ہے۔ بہتر طالب علم اور سلیقہ مند دونوں دو باتیں ہیں۔ تاہم ان دونوں صفات کو حاصل کرنا ہرطالب علم کا نصب العین ہونا چاہئے۔ ڈاکٹر نذیر احمد نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ہمارے نئی نسل کے طلبا وطالبات کو دوستی کی قدروں کومحلوظ رکھتے ہوئے رشتوں کو مضبوط بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ کیونکہ تمام عام رشتوں میں دوستی ہی ایک ایسارشتہ ہے جو فرشتوں کی مانند ہوتا ہے۔ اسکول کے ڈائریکٹر محمد صابر نے بچوںکی روشن مستقبل کی تمنا کااظہار کیا اور کہا کہ ہولی ویزن ٹیوٹوریل کے طلبا وطالبات نہایت لگن اور محنت کے ساتھ آنے والے امتحان کی تیاری کررہے ہیں جو یقینا ان کے آنے والے دنوںمیں بہت معاون ثابت ہوگا۔ انہوںنے طلبا وطالبات کو نصیحت بھی کی۔ انہوںنے کہا کہ اساتذہ قوم و ملت کے معمار ہوتے ہیں۔ طلبا و طالبات کو ان کا احترام ملحوظ رکھنا چاہئے۔ اس موقع پر طلبا وطالبات کو تحائف بھی دیئے گئے۔ ۔ پروگرام کا اختتام مولانا نیاز احمد قاسمی کی دعائیہ کلمات پر کیاگیا ۔ انہوں نے بطور خاص پورے قوم کے بچوں کی کامیابی کی دعا کی گئی۔