ریاست

بہارکیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن کی اپیل پر دوا کانداروں کی ہڑتال آج سے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 21-Jan-2020

پٹنہ: بہار میں دوا دوکاندارکل 22جنوری سے 3دنوں کی ہڑتال پر رہیں گے۔ بہارکیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کی حمایت میں ریاست گیر بند کا اعلاج کیا ہے۔ اس میں فرماسسٹوں کے مسائل کے حل ہونے تک سابقہ انتظامات برقرار رکھنے دوا دوکانداروں کا لائسنس رد کرنے کی کارروائی پر روک ، دوا دوکانداروں کی جانچ میں ایکسانیت اور محکمہ جاتی جانچ کے دوران حراساں کرنے وغیرہ جیسے مطالبات شامل ہیں۔ ایسوسی ایسن کے صدر پرسن کمار سنہا نے بتایاکہ بند سے اسپتالوں کی دوا دوکانیں اور یمرجنسی دواؤں کی سپلائی کوبند سے مستثنیٰ رکھا گیاہے۔ پہلے سبھی قسم کی دوکانوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگرحکومت ان کے مطالبات کو تسلیم نہیں کرتی ہے تو مستقبل میں دوا دوکاندارغیر معینہ ہڑتال پر جاسکتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper