بیگ سے انگریزی شراب برآمد

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 20-Jan-2020

سہسرام :(انجم ایڈوکیٹ)آر پی ایف پوسٹ سہسرام علاقہ کے تحت ریلوے اسٹیشن پر کیمپنگ اسٹاف کے ذریعہ گاڑی نمبر 13010 DN کے پلیٹ فارم نمبر 3پر چیکنگ کے دوران سلیپر کوچ کے بیت الخلا کے پاس لاوارث حالت میں بیگ اور جھولا برآمد ہوا ہے جس کے بارے میں پوچھ تاچھ کرنے پر اس کا کوئی بھی دعویدار نہیں ملا جس کے بعد اس کو کھول کر دیکھنے پر اس میں انگریزی شراب کی بوتل پائی گئی ۔ شراب سے بھرے ہوئے مذکورہ بیگ اور جھولاکو اترواکر کیمپنگ اسٹاف کے ذریعہ کیمپ میں لایا گیا ۔