بی جے پی ترقیاتی ایجنڈے کے بغیر ملک کو ہندوراشٹربنانے کی کوشش کررہی ہے:ششی تھرور

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 23-Jan-2020

کلکتہ (یو این آئی)کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے کے بغیر بھارتیہ جنتاپارٹی ملک کو ہندو راشٹربنانا چاہتی ہے ۔کلکتہ لٹریری میٹ میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے ششی تھرور نے کہا کہ اصل میں حکمراں جماعت ہی ٹکر ے ٹکرے کینگ ہے ۔جو ملک کو مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر ٹکرو ٹکروں میں تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ان کے پاس کوئی بھی ترقیاتی ایجنڈہ نہیں ہے ۔حکمراں جماعت کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے کہ وہ ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت برٹش پالیسی پر گامزن ہیں جو عوام کو تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ٹکرے ٹکرے کینگ ‘‘ کا لفظ اپوزیشن جماعتوں پر حملہ کرنے کےلئے کیا جارہا ہے ۔