ریاست

بی ڈی او کی گاڑی نے بائیک سوار کو کچلا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-Jan-2020

بتیا،(انیس الوریٰ)،بتیا میں ایک بڑا حادثہ پیش آیاہے۔ جہاں سڑک حادثے میں بی ڈی او کی گاڑی نے بائیک سوار ایک خاندان کو کچل دیا۔ جس میں شوہر ، بیوی ، کی موت ہوگئی۔ جب کہ 3سال کا لڑکا بری طرح زخمی ہے۔ جس کا علاج میڈیکل کالج اسپتال میں کرایاجارہاتھا، جہاںاس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے پٹنہ ریفر کردیا گیاہے۔ حادثہ منگل کی شام بتیا لوریا روڈ پر سرسیا اوپی حلقہ کے جنولیا گاؤں کے پاس کا ہے۔ حادثہ کے بعد بی ڈی او کی گاڑی کاڈرائیورگاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے۔ حالانکہ لواحقین نے الزام لگاہے کہ گاڑی میں خود نرکٹیا گنج بی ڈی او بھی بیٹھے ہوئے تھے۔ وہیںپولس نے گاڑی کو ضبط کرلیا ہے۔ اور معاملے کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ رام نگر تھانہ حلقہ کے دھوکراہا باشندہ اشفاق انصاری اپنی بیوی رویدا خاتون اپنے تین سال کے بیٹے کو لےکر بتیا کے بیریا تھانہ حلقہ واقع پوجہاں گاؤں اپنے سسرال جارہے تھے۔ تبھی جنولیا گاؤں کے پاس تیز رفتار سے آرہی نرکٹیا گنج بی ڈی او کی گاڑی نے سیدھی ٹکر مار دی۔ شوہر بیوی وبچہ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ جنہیں سرسیا اوپی کی پولس نے میڈیکل کالج اسپتال پہنچایا۔ لیکن اسپتال پہنچتے ہی شوہر اور بیوی کی موت ہوگئی۔ جبکہ بچے کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے پٹنہ ریفر کردیا گیا ہے۔وہیں لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ بی ڈی او کی گاڑی کا ڈرائیور شراب کے نشہ میں گاڑی چلارہاتھا۔ اور نشے میں ہی ڈرائیور نے سامنے سے آرہی بائیک میں سیدھے طور پر ٹکر ماردیا۔ جس سے یہ بڑا حادثہ پیش آیا۔ بہرحال پولس پورے معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے اور بی ڈی او کی گاڑی کو ضبط کرلیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper