کھیل

ثانیہ مرزا کی دو سال بعد ٹینس کورٹ پر کامیابی کے ساتھ واپسی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Jan-2020

  حیدرآباد(یواین آئی)حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی سرکردہ عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کورٹ پر دو سال کے طویل وقفہ کے بعد کامیابی کے ساتھ واپسی کی ہے۔ثانیہ جو پاکستانی کرکٹ کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ہیں،دو سال سے ٹینس سے دور تھیں۔پچھلے سال انہوں نے لڑکے کو جنم دیا تھا جس کے بعد سے وہ کھیل سے دور تھیں۔پچھلے چند ماہ سے وہ شدت سے پریکٹس کررہی تھیں اورکورٹ میں واپسی کے لئے پُرعزم تھیں۔ان کا اصل نشانہ آئندہ برس کھیلے جانے والے اولمپک میں اپنے ملک کی دوبارہ نمائندگی کرنا ہے۔ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی نے آسٹریلیا کے ہوبرٹ انٹرنیشنل ٹورنمنٹ میں کھیلے گئے ویمنس ڈبلز کے پہلے راونڈ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ثانیہ نے یوکرین کی نادیہ کچونک کے ساتھ جوڑی بناتے ہوئے اوکسانہ کلاکشنوک اور میوکاتو کو 2-6, 7-6(3), [10-3]سے شکست دی جس کے بعد اس جوڑی نے کوارٹرفائنل میں پیشقدمی کرلی۔اس میچ میں دونوں جوڑیوں نے ایک ایک سیٹ میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد ملے ٹائی بریک میں ثانیہ اور ان کی ساتھی نے کامیابی حاصل کی۔پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد دوسرے سیٹ میں ہندوستان اور یوکرین کی جوڑی نے کامیابی حاصل کی اور اس کھیل کو تیسرے سیٹ تک پہنچادیا۔تیسراسیٹ اس جوڑی نے جیت لیا۔ثانیہ اور ان کی پارٹنر کا اگلا میچ کرسٹینیا میچ گلے اور وانیاکنگ کی امریکی جوڑی سے ہوگا۔لڑکے کی پیدائش اور زخمی ہونے کے سبب ثانیہ ٹینس کورٹ سے دوری بنائے ہوئے تھیں۔33سالہ حیدرآبادی کھلاڑی نے اکتوبر2017میں چائنا اوپن میں کھیل کا آخری مرتبہ مظاہرہ کیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper