سیاست سیاست

جان دے دیں گے لیکن این آر سی نافذ نہیں ہونے دیں گے:تیجسوی یادو

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-Jan-2020

پٹنہ: بہار قانون سازیہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کیا گیا۔ ایس سی؍ ایس ٹی آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے سلسلے میں یہ اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اس ترمیمی بل پر بحث کے دوران حزب مخالف کے لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ اس کا کوئی مستقل حل نکلنا چاہئے۔ حکومت کے 126ویں آئینی ترمیمی بل کے ساتھ سب لوگ ہیں ۔ اس بیچ بحث کے دوران تیجسوی یادو نےاین آرسی پراپنا موقف واضح کرتے ہوئے صاف طور پر کہا کہ جان دے دیں گے لیکن ریاست میں این آرسی کو نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ این پی آر ہی این آرسی کا پہلا قدم ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ کیا ہم لوگوں کو اب اس کا سرٹیفکٹ دینا ہوگا کہ ہم لوگ اس ملک کے شہری ہیں یا نہیں۔ تیجسوی یادو نے سی ایم نتیش کمار پرطنز کستےہوئے کہا کہ میں جب نائب وزیراعلیٰ تھا اور آپ کے بگل میں بیٹھتاتھا تو آپ کہتے تھے کہ آر ایس ایس والے بہت خطرناک لوگ ہیںان کے جال میں مت پھنسنا ۔ تیجسوی نے یہ بھی کہا کہ اب آپ آج کل چراغ کو بھی سمجھاتے ہوں گے کہ وہ بھی جھانسے میںآکر کچھ سے کچھ بول دیتا ہے۔ واضح ہو کہ حال کے دنوں میں شہریت قانون کے سوال پر ایل جے پی سربراہ چراغ پاسوان نے تیجسوی یادو پر حملہ کیا ہے۔ چراغ پاسوان نے کئی بار کہا ہے کہ تیجسوی کو جانکاری کم ہے اس لئے انہیں پڑھنا چاہئے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper