کھیل

جسپریت بمراہ کے یارکر اور باؤنسر سے حیران ہیں ڈیوڈ وارنر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-Jan-2020

ممبئی ،( آئی این ایس انڈیا ) آسٹریلیا کے دھماکہ خیز بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ وہ ون ڈے سیریز کے ابتدائی میچ میں ہندوستان کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ کے یارکر اور باؤنسر سے حیران رہ گئے تھے۔وانکھڑے اسٹیڈیم میں ہندوستان کے خلاف ہندوستان کی 10 وکٹ کی جیت میں وارنر 128 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے، انہوں نے بمراہ کی گیندوں کا ڈٹ کر سامنا کیا۔کپتان آرون فنچ نے بھی ناقابل شکست 110 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جس سے آسٹریلیا نے کافی اوور رہتے جیت حاصل کر لی تھی۔انہوں نے کہا کہ بمراہ اور چائنامین کلدیپ یادو کی گیندوں کا سامنا کرنے کے لئے آپ کو وکٹ پر کھڑا ہونا ہوتا ہے۔میں نہیں سوچ سکتا کہ بریٹ لی جیسا گیندباز باؤنڈری سے بھاگ کر آتے ہوئے اچانک سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے لگے، اس کے لئے آپ کوعادی ہونے کے لئے تھوڑا سا وقت لگتا ہے اور بمراہ کے پاس یہ مہارت ہے۔ ہندوستان کو سال 2020 کی پہلی شکست ملی اور ہار بھی ایسی جس میں 15 سال میں اسے کبھی نہیں ملی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper