ریاست

جل جیون ہریالی کے موضوع پر تیاربک لیٹ کا وزیراعلیٰ نے کیا اجراء

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Jan-2020

پٹنہ: وزیراعلیٰ نتیش کمار اپنے ڈریم اسکیم جل جیون ہریالی کو کامیاب بنانے کے لئے 19جنوری کو انسانی زنجیر بناکر لوگوں کو بیدار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزیراعلیٰ نےآج انسانی زنجیر کو کامیاب بنانے کے لئے سی ایم سکریٹریٹ سمواد میں جائزہ میٹنگ کی۔ جائزہ کے دوران وزیراعلیٰ کے ساتھ کئی وزراء اور ریاست کے سبھی ضلع مجسٹریٹ موجود تھے۔ میٹنگ سے پہلے وزیراعلیٰ نے جل جیون ہریالی سے متعلق ایک بک لیٹ کا بھی اجراء کیا۔ اس بک لیٹ میں جل جیون ہریالی کے سلسلے میں جانکاری دی گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper