سیاست سیاست

دہلی انتخاب : کانگریس آرجے ڈی کو 5 سیٹیں دینے کے لئے تقریباً تیار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-Jan-2020

پٹنہ؍ دہلی: دہلی اسمبلی انتخاب میں آر جے ڈی اورکانگریس کافی قریب آگئے ہیں کانگریس دہلی میں آرجے ڈی کا 5 سیٹیں دینے کے لئے تقریباً راضی ہوگئی ہے۔ پالم اور کیراول نگراسمبلی حلقے پر بات چیت آخری دور میں ہے اس کے علاوہ اتم نگر، تیمار پور اور براڑی سیٹوں پربھی غیر رسمی طور پر رضامندی بن چکی ہے۔ آج سے کل تک میںسیٹوں کا اعلان کردیا جائے گا۔ جانکاری کے مطابق آر جے ڈی دہلی میں ان سیٹوں پر اپنی دعویداری کررہی ہے۔ جہاں بہاری ووٹروں کی تعداد اچھی خاصی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper