دہلی میں انتخابات :جے ڈی یو اور ایل جے پی کے آنے سےتیواری کا فائدہ ملنے کا دعویٰ

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 23-Jan-2020

نئی دہلی، (یواین آئی آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دہلی یونٹ کے صدر منوج تیواری نے بدھ کو کہا کہ اسمبلی انتخابات کے لئے جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے آنے سے پارٹی کی پوزیشن اور مضبوط ہوئی ہےاور وہ کم از کم 50 سیٹیں جیت کر مضبوط حکومت بنائیں گے۔ تواری نے کہا کہ بی جے پی پہلے دہلی اسمبلی کی 70 سیٹوں میں سے 45 سیٹیں جیت کر حکومت بنانے کی توقع کر رہی تھی لیکن جے ڈی یو اور ایل جے پی کے ساتھ ہوئے انتخابی اتحاد کے بعد حالات اور مضبوط ہو ئے ہیں اور ہم اب کم از کم 50 نشستیں جیت کر اقتدار میں آئیں گے۔جے ڈی یو اور ایل جے پی سے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کا پہلی بار سمجھوتہ ہوا ہے۔ معاہدہ کے تحت جے ڈی یو سنگم وہار اور براڑی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔