ذا ت اور مذہب کے نام پر معاشرے میں نفرت نہ پھیلائیں : گپتیشور پانڈے

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 31-Jan-2020

سمستی پور (فیروز عالم)ذاتی مذہب کے دیوار کو توڑ کر سماج میں گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھتے ہوئے ہندوستان کی خوبصورتی کو قائم رکھنے کی سکھ دے گئے بہار کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے، جمعرات کو ضلع کے مفصل تھانہ حلقہ کے اٹیرن چوک واقع سینا میں کرنل کے عہدے پر فائز کرنل راجیو رنجن کے والد پروفیسر بیپین بہاری،کے شراد کی تقریب میں پہنچے تھے،حالانکہ انہوں نے میڈیا سے کافی دوری بنائے ہوئے نظر آرہے تھے،صرف انہوں نے اپنے جسم کے طرف اشارہ کر کے کہا یہ یہ انسانی ڈھانچہ ہے اور زمین پر جو بھی آیا ہےاسے ایک نہ ایک دن جانا پڑیگا،انہوں نے کہا کہ ذاتی اور مذہب کے نام پر معاشرے میں نفرت نہ پھیلائیں بلکہ معاشرے میں وہ خوشبو قائم کریں جس سے ہر ایک شخص معطر ہو،آپس میں بھائی چارگی کو برقرار رکھیں،یہ پیغام میں دیکر ڈی جی پی صاحب واپس لوٹ گئے،جیسے ہی انکی آمد کی اطلاع ایس پی وکاس ورمن کو ہؤا بس ایس پی صاحب نے چپہ چپہ پولیس اہلکار تعینات کر چاک و چوبند کر دیا، موقع پر صدر ڈی ایس پی پرتیش کمار،ڈی ایس پی ادے کمار سنگھ،مفصل تھانہ انچارج ویکرم آچاریہ،ٹاون تھانہ انچارج سیتارام پرساد،ٹریفک انچارج محمد خورشید عالم،سمیت وارڈ پارشد،راہل کمار،نیلیش کمار آپو،ڈاکٹر املیندر پانڈے،رنجن شرما موجود تھے۔