ریاست

رام گڑھوامیں پسٹل دیکھاکرآٹھ لاکھ کی لوٹ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Jan-2020

موتیہاری(نمائندہ)ضلع کے رام گڑھوابازارکے مشہورکیرانہ دکاندارپردیپ کمارجیسوال کے اسٹاف نودیپ کمارسے رام گڑھوااسٹیٹ بینک کے مین گیٹ کے نزدیک نامعلوم جرائم پیشوںنے پسٹل دیکھاکرآٹھ لاکھ روپیے لوٹ کرفرارہوگئے۔واردات سموارکے دن قریب گیارہ بجے کی ہے۔وہیں لوٹ کی خبرملتے ہی رکسول ڈی ایس پی اوسنجئے کمارجھانے موقع واردات پہنچ کرمعاملے کی چھان بین کی اورتھانہ صدرشری رام کوٹیم بناکرجرائم پشیوںکوگرفتارکرنے کاحکم دیا۔اس بابت کیرانہ دکاندارکاروباری پردیپ کمارجیسوال نے پولیس کوبتایاکہ رام گڑھوامین روڈمیں موجوداسٹیٹ بینک میں منشی نونیت کمارکوآٹھ لاکھ روپیے جمع کرنے کے لئے بھیجاتھا،جیسے ہی نونیت کماربینک کے نزدیک پہنچ کربائک لگارہاتھاکہ بائک سوارتین جرائم پیشوںنے حملہ کرروپیے لوٹ کرفرارہوگیا۔خبرلکھے جانے تک اس معاملے میں کسی کی گرفتارعمل میں نہیں آئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper