رکی پونٹنگ کو ہے رشبھ پنت پر بھروسہ ، بولے جلد ٹیم انڈیا میں کھیلے گا

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 28-Jan-2020

ملبورن،( آئی این ایس انڈیا ) رکی پونٹنگ کو رشبھ پنت کی میچ جتانے والی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ ہوشیار وکٹ کیپر بلے باز نیوزی لینڈ کے خلاف موجودہ سیریز میں جلد ہی ہندوستانی الیون میں واپسی کرے گا۔آسٹریلیا کے خلاف ممبئی میں پہلے ون ڈے میچ میں پنت کے سر میں چوٹ لگ گئی تھی لیکن اب وہ فٹ ہیں۔اس دوران ان کی جگہ وکٹ کیپر کی ذمہ داری نبھانے والے کے ایل راہل نے ون ڈے اور ٹی 20 بین الاقوامی دونوں میں وکٹ کے آگے اور وکٹ کے پیچھے اچھی کارکردگی کی ہے۔ دہلی کیپٹلس کے کوچ پونٹنگ نے کہا کہ رشبھ پنت باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہے۔میں آئی پی ایل میں دوبارہ اس کے ساتھ کام کرنے کو لے کر بہت پرجوش ہوں اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ جلد ہی ہندوستانی ٹیم (کی آخری الیون) میں واپسی کرے گا۔