ساتویں معاشی مردم شماری کیلئے سروے ٹیم کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-Jan-2020

دیوبند:(دانیال خان) دیوبند علاقے کے گاؤں رنکھنڈی میں منگلم ڈیجیٹل خدمات کامن سروس سینٹر پر ساتو یں معاشی مردم شماری کو رفتار دینے کیلئے گاؤ ں کے پردھان دنیش کمار فوجی اور ٹھاکر سر یندرپال سنگھ ایڈوکیٹ ممبران برجپال سنگھ فوجی ،ٹھاٹھ سنگھ اور گھن شیام سنگھ نے سروس سینٹر کارکنان کو ہری جھنڈی دکھا کرگاؤں میں سروے کیلئے روانہ کیاگیا۔ اس دوران ٹھاکر سریندر پال سنگھ نے کہا کہ سروے کر نے والے خلوص نیت سے سرو ے کریں اور موثر انداز میں کام کریں ، اگر کوئی پریشا نی سامنے آئے تو سپروائزر امت کمار اور سند یپ کمار سے رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ سروے کرنے والا کوئی بھی فرد کسی کے بہکاوے میں آکر غلط یا جھوٹا ڈاٹا فیڈ نہ کر ے اگر کوئی کو ایسا کرتا ہوا پایا گیا تو اسکے خلا ف کارروائی کرائی جائیگی ،اسلئے سب محنت ،لگن اور ایمانداری کے ساتھ گھر گھر جاکر مختص علاقے میں مکانات کی معاشی حیثیت کا ڈیٹا محفوظ کریں تاکہ حکومت ہند کے مقصد کو پورا کیا جاسکے۔ اس دوران پریتی ، پوجا ، جیوتی ، شالو ، ابھیشک ، ارچنہ ، پوپن اور ارجن وغیرہ موجود تھے۔