سلمان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے لئے حوصلہ افزا ہیں دیشا پٹانی

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 29-Jan-2020

ممبئی،(یو این آئی) بالیوڈ اداکارہ دیشا پٹانی دبنگ اسٹار سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے لئے کافی پرجوش ہیں۔دیشا پٹاني نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’بھارت‘ میں کام کیا تھا۔ وہ سلمان خان کے ساتھ ایک اور فلم ’رادھے‘ میں کام کریں گی ۔فلم ’رادھے‘ 2020 عید کے موقع پر ریلیز ہوگی ۔ دیشا پٹاني فلم ’رادھے‘ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے بہت خوش ہیں۔دیشا پٹانی نے کہا ’’سلمان سر بالی وڈ میں کئی سالوں سے بڑے اسٹار رہے ہیں ، میں نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ فلم ’بھارت‘ کے بعد میں ان کے ساتھ دوبارہ کام کروں گی۔ مجھےیہ جان کر بہت خوشی ہے کہ میں سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کام کروں گی ۔ جب فلم رادھے میں مجھے کام کرنے کا موقع ملا تو میں ساتویں آسمان پر تھی۔