فن فنکار

سنجے دت نے ’سڑک۔2‘ میں کام کرنے کی رکھی شرط

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-Jan-2020

ممبئی، (یواین آئی) بالی وڈ کے ماچومین سنجے دت نے فلم ’سڑک ۔ 2‘ میں کام کرنے کے لئے مہیش بھٹ سے شرط رکھی تھی۔ سنجے ان دنوں مہیش بھٹ کی ہدایت میں بن رہی فلم ’سڑک ۔2‘ میں کام کررہے ہیں ۔ اس فلم سے مہیش بھٹ طویل عرصہ بعد ہدایت کاری کے میدان میں واپس آرہے ہیں۔ اس سے پہلے سنجے اور مہیش نے 1986 میں آئی فلم ’نام‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ سنجے نے کہا کہ وہ فلم کا بیشتر حصہ شوٹ کرچکے ہیں۔ مہیش ہمیشہ جوش و خروش کے ساتھ رہتے ہیں اور وہ آج تک نہیں بدلے۔ سنجے نے کہا کہ مہیش نے موجودہ دور کے حساب سے کہانی تیار کی ہےاور اس میں انہوں نے کئی گھنٹے لگائے ہیں اور جس طرح کی کوشش انہوں نے نوجوان ٹیم کو لیڈ کرنے میں دکھائی ہے وہ حیرت انگیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب پیچھے پلٹ کر دیکھتے ہیں تو انہیں لگتا ہے کہ سڑک جیسی کہانی کو مزید آگے لے جانا جائز ہے۔

About the author

Taasir Newspaper