سیاہ قانون کی مخالفت ملک کے تئیں ہمدردی ہے:نظر عالم

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 22-Jan-2020

لدنیاں؍مدھوبنی(شاہد انجم )مدھوبنی ضلع کے مشہورومعروف بستی ململ گاؤں میں منگل کے روز سیاہ قانون CAA کہ مخالفت میں لوگوں نے جم کر مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف نعرے بازی کی لوگوں کا کہنا تھا کہ سی اے اے ، این آ ر سی ، این پی آر ہمیں کسی بھی حالت میں منظور نہیں ہے وہیں مظاہرے میں موجود مدرسہ فرقانیہ ململ کے استاد محترم مولانا نظر عالم نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون ملک کو توڑنے والا ہے لہذا ہم اس قانون کی آخری دم تک مخالفت کرتے رہیںگے چا ہے جوکچھ بھی ہوجائے ۔مولانا نے کہا کہ سی اے اے سے متعلق حکومت کی نیت صاف نہیں ہے اس لئے ہم اس قانون کی مخالفت کرتے ہیں کیونکہ حکومت کے جو وزراءہیں ان کے بیانات تضادات سے پرہیں وزیر اعظم کچھ کہتے ہیں وزیر داخلہ کچھ کہتے وزیر قانون کچھ لہذا ان بیانات کی روشنی میں ہم اس بات پر پہنچے ہیں کہ سی اے اے ، این آر سی ، این پی آر کی مخالفت کرنا ہی ملک کے تئیں ہمدردی ہے اس لئے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس قانون کو واپس لیکر انسانیت نوازی کا ثبوت فراہم کرے مظاہرے میں طلباءوطالبات خواتین بزرگ بچے سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔