شاہین باغ کے مظاہرین سے شمیم احمد منعمی کا خطاب

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 20-Jan-2020

نئی دہلی(پریس ریلیز) مہابھارت میں ایک ماں نے ابھیمنیو دیا تو چکر ویو توٹ گیا یہاں تو اتنی گود میں ابھیمنیو پل رہے ہیں کہ اکیلے شاہین باغ کئی مہابھارت لکھ دےگا۔ سرکار دیکھ لے کہ جب بات بچوں پر آئی تو ماں سڑکوں پر آگئی، آج دیش کے آئین کو بچانا ہے اس لئے میں پٹنہ سے آپ کو سلام کرنے آیا ہوں۔ شاہین باغ پروٹسٹ سے حضرت ڈاکٹر سیدشاہ شمیم الدین احمد منعمی سجادہ نشین خانقاہ منعمیہ میتن گھاٹ پٹنہ سٹی نے کل رات مظاہرے میں بیٹھی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ وہیں آج جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں چل رہے طلبہ کے سی۔ اے۔ اے مخالف پروٹسٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ نے ہمیشہ دیش کو بچانے میں اپنی بیش قیمت خدمات انجام دیے ہیں آج ساآکو بچانے کی بات ہے تو جامعہ یونیورسٹی کے طلبہ سب کو دشا دے رہے ہیں، دلی میں جہاں بچے سڑکوں پر ہیں وہیں مائیں شاہین باغ میں اپنے فرزندوں کے ساتھ لڑ رہی ہیں جس کا اثر پورے ملک میں دیکھا جا رہا ہے۔اس موقع پر ٹی۔ ایم ضیاء الحق بھی موجود رہے۔