شرپسندوں کے گھر پر اشتہار چسپاں

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-Jan-2020

پھلواری شریف ،  (پرویز عالم) شہریت قانون کے خلاف بہار بند کے دوران جلوس پر شرپسندوں کی گولی باری سنگ باری کے بعد ہوئے تصادم معاملہ میں فرار جرائم پیشوں کے گھروں پر پولس نے قرقی ضبطی کیلئے اشتہار چسپاں کر دیا ہے۔ تھانہ انچارج رفیق الرحمن نے بتایا کہ آج کورٹ سے نوٹس آنے کے بعد اتل کمار، بیتوا بھولا چودھری، پنٹو، بھولیٹن، امرجیت بجرنگی، رندھیر، ونود، چھوٹو، گورکھا سمیت قریب ایک درجن شرپسندوں کے گھر پر اشتہار چسپاں کیاگیا۔ پولس نے گھر والوں کو وارنننگ دی ہے کہ خود کو پولس یا کورٹ کے سامنے خود سپردگی کریں نہیں تو انہیں بخشا نہیں جائے گا اور گھر کی قرقی ضبطی کی جائے گی۔ اس دوران ایک ملزم نے تھانہ پولس کے سامنے خود سپردگی کر دی۔