ہندستان ہندوستان

شہریت قانون کی مخالفت کے لئے اپوزیشن کا اتحاد ضروری: امرتیہ سین

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Jan-2020

کولکاتہ(محمد نعیم) متنازع شہریت ایکٹ کو باطل قرار دینے کا مطالبہ نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین نے چند دنوں قبل کیا تھا۔ انہوں نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ کسی بھی مظاہرے کی کامیابی کے لئے اپوزیشن میں اتحاد ضروری ہے، حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن متحد نہیں ہونے کے باوجود بھی عوام احتجاج جاری رکھ سکتے ہیں۔ امرتیہ سین نے سی اے اے اور این آر سی کے تعلق سے میڈیا کے نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن این آر سی اور این پی آر کو لے کر علحدہ فکری نظریات پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مظاہرے کے لئے ضروری ہے کہ سب متحد ہو جائیں تاکہ آندولن میں آسانی پیدا ہو جائے لیکن کسی سبب اپوزیشن متحد نہ ہو تو بھی آگے کی جانب قدم بڑھاتے رہیں۔ انہوں نے شہریت ایکٹ کو باطل قرار کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایسے قانون کے نفاذ سے انسانی حقوق کی پامالی ہوگی تو یقیناً مظاہرے کی سبب پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو متنازع شہریت ایکٹ کو باطل قرار دینے چاہئیں۔

About the author

Taasir Newspaper