سیاست سیاست

شہریت قانون کے سوال پر نفرت پھیلانے کی کوشش

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Jan-2020

پٹنہ: حزب مخالف کےلیڈر تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت شہریت قانون، این آر سی اور این پی آر کے سوال پر ملک مین نفرت کا ماحول پیدا کررہی ہے۔ آج صداقت آشرم میں مکر سنکرانتی کے موقع پر منعقد دہی چوڑا کی دعوت میں شریک ہونے کے موقع پر انہوں نے نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ شہریت قانون کے سلسلے میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ سماج کا دبا کچلا اور غریب طبقہ خاص طور سے پریشان ہے۔ مرکزی حکومت کو اس قانون کو لانے سے پہلے یہ سوچنا چاہئے کہ یہ غریب جو دن رات مزدوری کرکے اپنا گذر بسر کرتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کے پاس شناختی کارڈ ، آدھار کارڈ وغیرہ تک نہیں ہے۔ وہ اپنی روزی روٹی کی فکر کریں گے یا شہریت قانون کے لئے ضروری کاغذات کا انتظام کریں گے۔ انہوں نے کل سے اپنی سیمانچل یاترا کے سلسلے میں کہا کہ ہم شہریت قانون کے سوال پر کہیں بھی جاسکتے ہیں۔ یہ یاترا لوگوں کو شہریت قانون کے خلاف بیدار کرنا ہے۔ اور بتانا ہے کہ یہ قانون آپ کے لئے آنے والے دنوں میں کتنا خطرناک ثابت ہوسکتاہے۔

About the author

Taasir Newspaper