صغریٰ کالج احاطہ میں جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹا چاریہ کا خطاب

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 30-Jan-2020

نالندہ(محمد دانش) سی اے اے کو لیکر بھاجپا مالے کے ذریعہ صغریٰ ا کالج کے احاطہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں قومی جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹا چاریہ مرکزی اور ریاستی حکومت پر جم کر برسے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو کہا کہ این آر سی کے مدے پر اپنا اسٹینٹ کلیر کریں۔ کبھی وہ اسے نافذ کرنے کی بات کرتے ہے تو کبھی اس پر تبادلہ خیال کرنے کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم کے بارے میں کہا کہ شہریت قانون اگر لوگوں کیلئے ضروری ہے تو ان کے ساتھ چائے پر بیٹھ کر تبادلہ خیال کر لیں۔ تاکہ میں انہیں بتا سکوں کہ اس قانون سے لوگوں کو کیا نقصان ہوگا۔