غریب بے سہاروںکے درمیان جیکٹ تقسیم

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 24-Jan-2020

بھاگلپور( منہاج عالم ) غیر سرکاری فعال و متحرک قومی تنظیم کی جانب سے کڑاکے کی ٹھنڈ کو دیکھتے ہوئے صدر تقی احمد جاوید کی قیادت میں غریب ، بے سہارا اور ضروت مندوں کے درمیان جیکٹ تقسیم کیا گیا ۔تنظیم کے صدر تقی جاوید نے کہا کہ خد مت خلق سے اللہ خوش ہوتا ہے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا خدمت خلق کا بہترین کام ہے ۔ہم سب کو اس بات کا خیال ضرور رکھنا چاہیے۔ اس موقع پر تنظیم کے نائب صدر نیر اعظم ، سمیت ، آرین راج ، مینک مشرا، ونیت کمار، عامر ، غلام ربانی، نیرج کمار، سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔