فرانس میں ٹرانسپورٹ ہڑتال کا چوتھا ہفتہ، زندگی مفلوج ہوگئی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Jan-2020

پیرس، فرانس بھر میں ٹرانسپورٹ کی ہڑتال چوتھے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے جس سے روزمرہ کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، فرانس کے متعدد علاقے شدید بارشوں کے باعث بجلی سے محروم رہے اور فرانسیسیوں نے تاریکی میں ’’کرسمس‘‘ کا تہوار منایا، سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق پہلی دفعہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ’’کرسمس‘‘ کا تہوار افراتفری اور بے سکونی میں گزرا، اس موقع پر برقی قمقموں سے جگمگانے والے شہر، دیہات بجلی کی بندش کے باعث تاریکی میں ڈوبے ہوئے نظر آئے، پینشن اصلاحات کیخلاف زندگی کے تمام شعبے ہڑتال میں اپنا حصہ ڈال چکے ہیں مگر حکومت ٹس سے مس ہونے کیلئے تیار نہیں۔