فرضی طریقے سے ریل ٹکٹ بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 21-Jan-2020

بتیا،(انیس الوریٰ)، بگہا ونرکٹیا گنج کے آرپی ایف کی ٹیم نے مشترکہ طور رپ چھاپہ ماری کر گاندھی نگر چوک سے پریم موبائل سروس نام کی دوکان سے فرضی طریقہ سے ٹکٹ بنانے والے سائبر کرائم کے سرغنہ کو گرفتار کیا ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق آر پی ایف بگہا کے انسپکٹر گوبندسنگھ اور نرکٹیا گنج کے انسپکٹر ایس کے مشرا نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گاندھی نگر چوک پر واقع پریم موبائل سروس نام کے موبائل دوکان سے بگہا کے آنند بہار کا فرضی ریل ٹکٹ بنانے والے سائبر کرائم کا سرغنہ پربھودت پانڈے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پربھودت پانڈے والد اکھلیشو ر پانڈے ٹاؤن تھانہ کے اہیرانی ٹولہ کا باشندہ ہے۔ جو 2016 سے فرضی طریقہ سے ریل ٹکٹ بنانے کا کام کر ریل پولس کے آنکھوں میں کئی سالوں سے دھول جھونکتا رہاہے۔ جس کی اطلاع ملنے پر ریل آرپی ایف کی ٹیم کافی دنوں سے سائبرکرائم کے سرغنہ کو اپنے گرفت میں لینے کے لئے کوشش کررہی تھی۔ جس کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ریل پولس نے چھاپہ ماری کر گرفتار کیا ہے۔ آر پی ایف انسپکٹر نے بتایاکہ اس سائبر سرغنہ کو گرفتار کرنے کے لئے آر پی ایف نے بگہا میں 3دنوں سے اس کی ریکی کررہی تھی۔ جو آج صبح پریم موبائل سروس نام کی دوکان پر ٹکٹ پرنٹ کراتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ سرغنہ کے پاس سے 3موبائل ، ایک اسکینر، ایک فوٹوکاپی، ایک لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا ہے۔ وہیں دوسری طرف پریم موبائل سنٹر کے چلانے والے پریم کمار کو بھی آر پی ایف نے حراست میں لیتے ہوئے پوچھ تاچھ کیلئے نرکٹیا گنج آرپی ایف کے حوالہ کردیا ہے۔