فلم ’چھپاک‘ کی دہلی میں تشہیری مہم منسوخ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-Jan-2020

ممبئی ، بولی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون کی آنے والی فلم ’چھپاک‘کی دہلی میں تشہیری مہم منسوخ کر دی گئی ہے۔ یہ فلم 10 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے اور فلم ساز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جن حالات سے شہر گزر رہا ہے ایسے میں وہاں فلم کا پروموشن غیر حساس ہو گا۔