سیاست سیاست

لالو یادو کی عدالت میں پیشی ، 34 سوال پوچھے گئے

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-Jan-2020

رانچی/پٹنہ:چارا گھپلہ کے معاملے میں سزا یافتہ لالو یادو آج عدالت میں حاضر ہوئے۔ اس دوران لالو یادو کو کئی مشکل سوالوں کا سامنا کرنا پڑا۔ سی بی آئی کے وکیل نے بتایا کہ اس معاملے میں لالو یادو کو کورٹ کے سوالوں کا سیدھا جواب دینا تھا۔ ڈورنڈا ٹریزری سے 139 کروڑ روپئے غیر قانونی نکاسی معاملے میں کورٹ نے لالو یادو سے یہ سوال کیا کہ آپ کے رہتے یہ بڑی غیر قانونی نکاسی کیسے ہوگئی۔ اسی سےمتعلق قریب 34 سوال لالو یادو سے پوچھے گئے۔ سبھی سوالوں کا جواب لالو پرساد یادو نے دیا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper