لکھمنیاں میں سی اے اے اور این پی آر کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Jan-2020

بیگوسرائے :(محمد کونین علی )ضلع کے لکھمنیاں میں باباصاحب ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر وچار سنگھرش منچ کے بینر تلے سی اے اے اور این پی آر کے خلاف احتجاج جاری رہا ۔ باباصاحب ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر وچار سنگھرش منچ کے صدر و بلیا نگر پنچایت کے چیف پارشد جاوید اختر نے بتایا کہ جب مرکزی سرکار سی اے اے اور این پی آر قانون کو واپس نہیں لیتی تب تک ہم بلیا کے عوام اس احتجاج کو جاری رکھیں گے ۔ گزشتہ روزسخت ٹھنڈ ہونے کے باوجود بھی کثیر تعداد میں لوگ اس دھرنے میں کھلے آسمان کے نیچے چادر کے ساتھ رات گزاری ۔