متنازع بھارتی شہریت قانون، سوارا بھاسکر نے ہلہ بول کے نعرے لگائے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Jan-2020

ممبئیشہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج میں بولی وڈ کے اداکار بھی شامل ہوگئے، ممبئی میں اداکارہ سوارا بھاسکر نے نعرے لگوادیئے، متنازع قانون کے خلاف چنئی اور ممبئی میں متنازع قانون کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔ممبئی میں بولی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے متنازع شہریت قانون کی مذمت میں ’’ہلہ بول‘‘ کے نعرے لگائے۔ متنازع بل کے تحت پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان سے بھارت جانے والے غیر مسلموں کو تو بھارتی شہریت دی جائے گی لیکن مسلمانوں کو نہیں۔