سیاست سیاست

مسلح افواج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے اہل : راجناتھ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Jan-2020

نئی دہلی،( یواین آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج ملک کے باشندوں کو اس بات کا یقین دلایا کہ مسلح افواج پوری طرح مستعد ہے اور وہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے اہل ہے ۔ مسٹر سنگھ نے آج جے پور میں یوم ا فواج کے قبل سابق فوجیوں سے خطاب کرنے کے بعد سلسلہ وار ٹوٹ میں کہا کہ ملک کے محافظ رہے جانبازوں سے مل کر اچھا لگا ۔ انہوں نے کہا’’ ہماری مسلح افواج ناقابل تسخیر ہے ۔ جس کی وجہ سے ملک کا ہر شہری محفوظ اور پر اعتماد ہوکر فخر کے ساتھ دنیا کے سامنے کھڑا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ تینوں فوجوں کے درمیان تال میل بڑھانے کے لئے حکومت نے حالیہ چیف آف ڈیفنس سٹاف کا عہدہ وجود میں لایا ہے ۔ساتھ فوجی اصلاحات محکمہ بھی بنایا گیا ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper