ہندستان ہندوستان

مسلم راشٹریہ منچ علما پرکوشٹھ کےپروگرام کا انعقاد

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-Jan-2020

دہلی۔(پریس ریلیز) کانسٹی ٹیوشن کلب رفیع مارگ پر مسلم راشٹریہ منچ علما پرکوشٹھ کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ میں عزت مآب اندریش کمار جی۔ گریش جویال جی۔ مولانا شعیب قاسمی ۔ مولانا کوکب مجتبی۔ عمران چودھری۔ عرفا ن مرزا۔ خورشید راجکا ودیگر ملک بھر سے علما نے شرکت کیا۔ان باتوں کی معلو مات مسلم راشٹریہ منچ کے قومی تنظیمی کنوینر گریش جویال نے دی۔ گریش جویال نے بتایا کہ پروگرام کے بعد رفیع مارگ اور نواحی خطہ میں این آر سی کی حمایت میں پیدل مارچ نکالا گیا۔ نیز بھارتی سنسکرتی و ملک سے محبت سے سرشار نعرے بلند ک?ے گ?ے۔ گریش جویال نے مزید بتایا کہ اندریش کمار جی نے سامعین اور میڈیا برادری کو خطاب کرتے ہو?ے کہا کہ جس طرح سے این آر سی کے تعلق سے عوام کو مغالطے میں ڈالا جا رہا ہے وہ لا?ق مذمت ہے۔ ابھی تک حکومت بھارت نے جو بھی اقدام ک?ے ہیں وہ سب لا?ق ستا?ش ہے۔ جس میں دور اندیشی تدبر اور ملک کی تمام برادریوں کے حق میں ہے۔ لہذا کو?کسی کو بھرمت کرنے اور ایماندار و لا?ق حکومتی کارکنان پر کسی طرح الزام نہ لایا جا?ے۔ مسلم راشٹریہ منچ کے قومی تنظیمی کنوینر گر یش جویال نے اپنے خطاب میں کہاکہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں ملک کی خواتین کو طلاق بدعت سے چھٹکارا دلا کر دنیا کے سامنے ایک مقام دیا ہے۔ لیکن خواتین کی اس مرتبے سے جلن رکھنے والی کچھ تنظیمیں اور سیاسی پارٹیاں ان کو پھر سے سڑکوں پر لا کھڑا کیا ہے۔ یہ بات لا?ق تعریف ہے کہ دہلی اور نواحی علاقوں سے تعلق رکھنے والی کچھ خواتین نے علما کانفرنس میں شرکت کرتے ہو?ے عزت مآب اندر یش کمار سے اپیل کی کہ آپ بذات خود تشریف لا کر سازش کا شکار ہو چکی خواتین کو سازشی احتجاج سے چھٹکارا دلا?یں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper