ملک کی سلامتی کیلئے لوگوں نے روزہ رکھا

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 24-Jan-2020

بھاگلپور( منہاج عالم) ملک میں سی اے اے ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہورہے ہیں اور اس میں مرد کے ساتھ ساتھ خواتین بھی پیش پیش آرہی ہیں ۔ دوسری جانب ملک کی سلامتی ، آئین و جمہوریت کی تحفظ اور امن و امان کے لوگ روزہ رکھ رہےہیں اور مسجدوں میں دعائوں کا اہتمام کرہے ہیں ۔اسی کڑی میں مجاہدپور تھانہ واقع حیسن پور محلہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے روزہ رکھا اور افطار کے بعد نماز میں آئین و جمہوریت کی تحفظ ملک کی سلامتی کے ساتھ ساتھ سی اےاے ، این آرسی اور این پی آر کے واپسی کیلئے خصوصی دعاں کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر محلہ کے صدر ریحان علی اشرفی امام مولانا کامل رضا ،محمد سلطان ، محمد قاسم، نیر احمد ، ببلو سمیت کثر تعداد میں لوگ شامل تھے ۔